ویب ڈیسک:پی ایس ایل ٹین کی ٹیم کراچی کنگز میں شامل کیویز وکٹ کیپر بیٹر ٹم سائفرٹ نے پاکستان سپر لیگ کے میچز کے دوران شائقین کی گراونڈ میں کم حاضری پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
ٹم سائفرٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا معیار زبردست ہے، ہر ٹیم ایک مضبوط حریف ہے جس سے مقابلہ اچھا ہوتا ہے لیکن ایک چیز کی کمی ہے وہ ہے کراچی میں کراؤڈ کی کمی ہے، اسکو بہتر کرناہوگا، امید ہے اگلے میچز میں فینز ہماری سپورٹ کیلئے گراونڈ میں ضرور آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان سپر لیگ ٹین:آج کراچی کنگزکا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سےہوگا
انکا کہنا تھا کہجب ٹیمیں ہوم میچز کھیلتی ہیں تو انکی خواہش ہوتی ہے کہ ہوم ٹیم بھرپور انداز میں اسکی سپورٹ کرے ،پاکستان سپر لیگ کو جو چیز دوسری لیگز سے مختف بناتی ہے وہ اسکا فاسٹ بولنگ ٹیلنٹ ہے، ہر ٹیم کے پاس زبردست نوجوان فاسٹ بولنگ ٹیلنٹ موجود ہے۔
ٹم سائفرٹ نے کہا کہ دنیا میں فرنچائز کرکٹ بہت زیادہ ہورہی ہے جس سے پلیئرز کو مختلف کنڈیشنز میں کھیلنے کا موقع ملتا ہے لیکن یہ بھی ضروری ہے کہ فرنچائز اور انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے فکسڈ کیلنڈر مقرر ہو ۔