نوازشریف کومٹانےوالے مٹ گئےاور رُل گئے:خواجہ آصف

نوازشریف کومٹانےوالے مٹ گئےاور رُل گئے:خواجہ آصف
کیپشن: نوازشریف کومٹانےوالے مٹ گئےاور رُل گئے:خواجہ آصف

ایک نیوز: رہنما مسلم لیگ(ن) خواجہ آصف کاکہنا ہے کہ نوازشریف کومٹانےوالے مٹ گئےاور رُل گئے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ(ن)خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میرا ایمان تھا میرا قائد واپس آئےگا اللہ نےمجھےسرخروکیا، انشااللہ تعالیٰ8 فروری کوپھروزیراعظم بنےگا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی قربانی کی ایک لمبی داستان ہے،34 سالہ سیاسی زندگی میں میری راہنمائی کی میرے لئے اعزاز کی بات ہے،21 اکتوبر کو واپسی ہوئی لاہور چیمبر کے بعد سیالکوٹ  چیمبر کو عزت بخشی  ہے،نیب جیل میں میاں نواز شریف کے تعلقات تھے،جیل میں مجھے میاں  شہباز شریف نے کمبل بیجھا شدید سردی تھی،6 درجہ حرارت تھا،میاں نواز شریف سے رفاقت کو 60 سال سے زائد ہو گیا ہے۔نوازشریف کارکنوں کےلیے روشنی کا میناربنے، اسمبلی میں کہا تھا میرا قائد واپس آئےگا، گری ہوئی سوچ رکھنےوالا چارسال حکمران تھا ، جس نےچارسال حکمرانی کی مشکل وقت میں آج کوئی اس کےساتھ نہیں کھڑا، اسمبلی میں جب تقریرکررہا تھا تواس وقت پی ٹی آئی والےہنس رہےتھے، اللہ تعالیٰ تکبرسےبچائے۔

رہنما مسلم لیگ(ن) نے کہا کہ گزشتہ چارسال ڈویلپمنٹ کا یہ حال تھا کہ کل سیالکوٹ کی سٹریٹ لائٹ چلیں ، 8فروری کوترقی کا سلسلہ دوبارہ شروع کریں گے، نوازشریف سیالکوٹ موٹرویزکوپنڈی تک لے کر جائیں گے۔ 

خواجہ آصف نے کہا کہ لوگ کہتےہیں سڑکیں بنادیں  توکیا کردیا؟ جب سڑکیں،رابطے نہیں ہوتے توساری چیزیں تتر بترہوجاتی ہیں، گزشتہ چارسال میں ہمیں محرومیاں دی گئیں ، فروری کومحرومیوں کا ازالہ ہوگا۔ 8فروری کو میرا قائد چوتھی دفعہ وزیر اعظم بنے گا۔