مری میں چہل قدمی کرنےسےالیکشن کمپین نہیں ہوتی:شیخ رشید

مری میں چہل قدمی کرنےسےالیکشن کمپین نہیں ہوتی:شیخ رشید
کیپشن: انہیں لگ پتاجائےگاجب یہ عوام میں ووٹ لینےنکلیں گے:شیخ رشید

ایک نیوز: سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عظیم افواج پاکستان اور عظیم عدلیہ اور عوام پاکستان کو مل کر ہی ان مسائل سے نکل سکتے ہیں،یہ تو دو تہائی کیا یہ تو ایوان میں 172 کی اکثریت بھی نہیں لے سکیں گے،مری میں چہل قدمی کرنے سے الیکشن کمپین نہیں ہوتی،انہیں لگ پتا جائے گا جب یہ عوام میں ووٹ لینے نکلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بڑے ذمہ داران سے گزارش کرتا ہوں کہ ملک کی معیشت پر توجہ دی جائے، اس وقت اصل عوامی مسئلہ گھروں کے فاقے ہیں،الیکشن ہو کر رہیں گے شاید اس سے کوئی بہتری آ جائے،اصل مسئلہ تو معشیت کی بحالی کا ہے۔جو بھی حکومت میں اے   اس کیلئے معشیت بہت بڑا سوالیہ نشان ہو گی۔میں آرمی چیف عاصم منیر سے ذاتی اور ندیم انجم سے ہاتھ جوڑ کر درخواست کر چکا ہوں،جو بے گناہ ہیں ایک بورڈ بیٹھا دیں اور ان کو کیسوں سے نکال دیں لوگوں کے حالات بہت خراب ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ دنیا کا کوئی ایسا نظام بتا دیں جو یہ بتا دے کہ ایک شخص 9 مئی  کو 68 مقامات پر تھا،سارا پاکستان جانتا ہے میں 9مئی  کے واقعات میں شامل ہی نہیں تھا،میں نے کسی کے خلاف 164 بیان نہیں دیا نہ ہی عمران خان اور نہ ہی ان کے خاندان کے فرد کے خلاف کوئی بیان دیا ہے،دوران سماعت عدالت میں میڈیا اور عوام کو کوریج کرنے کی اجازت ہونی چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا اصل کیس ہائی کورٹ میں 30 نومبر کو ہوگا، پی ٹی آئی کے تمام وکلاء کو مقدمات کی پیروی کے لئے کہا ہے، البتہ دو تہائی اکثریت تو دور کی بات ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ مری میں چہل پہل کرنے والے 172 کی اکثریت بھی نہیں لے سکیں گے، اگر جیل بھیجا گیا تو جیل سے الیکشن لڑوں گا، 9 مئی بابت کسی کے خلاف 164 کا بیان نہیں دیا، میں اکیلا شیخ رشید 9 مئی کے 68 مقدمات میں نامزد ہوں، ایک بندہ اتنی جگہوں پر ایک ساتھ کیسے ہوسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری پراسیکیوٹرز نے دلائل کے لئے پھر وقت مانگا ہے، ہم تو عبوری ضمانتوں پر بھی دلائل کے لئے تیار تھے، میرے اور راشد شفیق کیخلاف راولپنڈی کے تھانوں میں 10 مقدمات ہیں۔