ایک نیوز:گلگت بلتستان کے سیاحتی مقامات پر ہونیوالی پہلی برفباری نے موسم سرما کی نوید سنادی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے مختلف علاقوں سمیت شمالی علاقہ جات میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔گلگت بلتستان میں دیامر کے بالائی پہاڑوں اور سیاسی مقامات پرپہلی برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔علی الصبح بابوسر ٹاپ، گیٹی داس، فئیری میڈو سمیت نانگا پربت نے سفید چادر اوڑھ لی۔جھیلوں اور جھرنوں کی وادیوں میں ہر سو سفیدی سے علاقے کا حسن میں مزید نکھار پیدا ہوگیا۔ بابوسر ٹاپ اور گیٹی داس میں برفباری سے سیاح لطف اندوزہوتے رہے۔
دوسری جانب لاہور،گوجرانوالہ،راولپنڈی میں بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق محکمہ موسمیات پنجاب خطہ پوٹھوہار خیبر پختونخوا میں کہیں بوندا باندی کہیں موسلا دھار بارش متوقع ہے ۔
ترجمان کے مطابق محکمہ موسمیات اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے ، چترال سوات دیر شانگلہ بونیر ایبٹ آبادمری،گلیات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔