ویب ڈیسک:نومنتخب سپیکرمحمداحمدخان 2002میں پہلی بار ق لیگ کے ٹکٹ پر ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق نومنتخب سپیکرمحمد خان نے سابق وزیر فواد چودھری کیساتھ ملکر وکالٹ کاآغاز کیا ۔محمداحمدخان 2008ء میں مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر الیکشن جیت نہ سکے۔ 2013ء میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا اور دوسری مرتبہ ایم پی اے منتخب ہوئے۔ 2018ء میں تیسری مرتبہ پنجاب اسمبلی کا حصہ بنے۔
ملک محمد احمد خان پنجاب حکومت کے ترجمان، سابق صوبائی وزیر اور وفاقی مشیر بھی رہ چکے ہیں ملک احمد کے والد ملک محمد علی خان آف کھائی ہٹھار 1970 میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کے ٹکٹ پر پنجاب اسمبلی کے ممبر بنے، جب قصور ضلع نہیں بلکہ لاہور کی تحصیل ہوا کرتا تھا۔
نومنتخب سپیکر کے والد ملک محمد علی 1985ء سے 1994ء تک سینیٹ آف پاکستان کے ممبر رہے اور 2 سال ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے فرائض بھی سر انجام دیتے رہے۔