انصاف نہ ملا تو لوگ اپنا راستہ خود نکالیں گے:شاہ محمود قریشی

انصاف نہ ملا تو لوگ اپنا راستہ خود نکالیں گے:شاہ محمود قریشی
کیپشن: shah mehmood or asad umer press conference
سورس: screen graph

 ایک نیوز نیوز: شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے آئین اور جمہوری قدروں سے کھیل کھیلا، رولنگ کا کوئی سیاسی اور اخلاقی جواز نہیں بنتا۔

 تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کی آئین میں گنجائش نہیں، یہ گرتے ہوئے نظام کی آخری کوشش ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا کوئی پلان بی نہیں ہے لیکن اس نظام کے خلاف عوام میں غصہ اور مایوسی ہے، حمزہ شہباز منتخب وزیراعلیٰ پنجاب نہیں ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انصاف کے لیے سپریم کورٹ آئے ہیں، توقع ہے سپریم کورٹ انصاف فراہم کرے گی، انصاف نہ ملا تو لوگ اپنا راستہ خود نکالیں گے۔