ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی ،فائرنگ،جیل کو آگ لگادی

ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی ،فائرنگ،جیل کو آگ لگادی
کیپشن: Riot of prisoners in District Jail Gujarat, firing, set the jail on fire

ایک نیوز :ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں قیدیوں نے ہنگامہ آرائی کے بعد جیل میں آگ لگادی ۔ جھڑپوں میں ڈی ایس پی سٹی سمیت 12پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل گجرات میں قیدیوں نے ہنگامہ آرائی کے دوران بیرکس کو آگ لگادی جبکہ اہلکاروں سے اسلحہ چھین کرجیل کے ایک حصے پر قبضہ کرلیا۔آر پی او گجرات مذاکرات ناکام ہونے پر ڈی پی او کمپلیکس واپس آگئے جبکہ پولیس کی جانب سے قیدیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی۔

جیل حکام کے مطابق قیدیوں اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل میں جھڑپ کھونٹیاں اُتارنے پر ہوئی۔ صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے ضلع بھرسے پولیس نفری پہنچ گئی۔

دوسری جانب نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ہنگامہ آرائی کے ذمہ دار قیدیوں کاتعین کیاجائے۔

محسن نقوی نے کمشنر اور آر پی او گجرات جیل پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہنگامہ آرائی پر قابو پانے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھایا جائے۔