ایک نیوز :محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ کراچی شہر آئندہ تین سے چار روز گرم موسم کی لپیٹ میں رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج دن کا درجہ حرارت 38.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آئندہ تین روز شہر کا موسم گرم اور خشک رہے گا اور درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
دوسری جانب موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی میں آج رواں سال کا گرم ترین دن رہا جبکہ آئندہ تین سے چار روز شہر گرم موسم کی لپیٹ میں رہے گا، درجہ حرارت کی شدت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا سکتی ہے۔