عمران خان وزیراعظم نہیں بنیں گے،منظوروسان کی پیشگوئی

عمران خان وزیراعظم نہیں بنیں گے،منظوروسان کی پیشگوئی
کیپشن: Imran Khan will not become the Prime Minister, Manzoorusan's prediction

ایک نیوز : پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظوروسان نے نئی پیش گوئیاں کردیں۔ کہتے ہیں اپریل میں اہم فیصلے نہ ہوئے تو مئی میں بہت سے لوگ جیلوں یا پھر بیرون ملک جاتا دیکھ رہا ہوں۔ عمران خان وزیراعظم بھی نہیں بنیں گے۔

 مشیر زراعت سندھ کاکہنا تھا کہ مستقبل میں ملک کے حالات بہتر نہیں لگ رہے۔ انتخابات ملتوی ہوئے تو ملک میں ایمرجنسی بھی لگ سکتی ہے۔ عام انتخابات ہوئے بھی تو اس میں عمران خان وزیراعظم نہیں بنیں گے اور کوئی آسکتا ہے۔

منظور وسان  کا کہنا تھا کہک عمران خان غلطی پر غلطی کرتا رہے گااور الیکشن اکتوبر میں نہیں ہوسکیں گے۔ پیپلزپارٹی الیکشن کے لئے تیار ہے اکتوبر میں نہیں تو اگست میں الیکشن ہوجائے۔