شاہین آفریدی کی شادی کب ہوگی؟شاہد آفریدی نے تاریخ بتادی

شاہین آفریدی کی شادی کب ہوگی؟شاہد آفریدی نے تاریخ بتادی
کیپشن: When will Shaheen Afridi get married? Shahid Afridi told the date

ایک نیوز : پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی  نے ستمبر میں قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی میری بیٹی انشاء آفریدی کے ساتھ شادی کابتادیا۔

سابق کپتان شاہد آفریدی اور قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلرشاہین شاہ آفریدی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اکٹھے شرکت کی ۔

 فاسٹ باؤلرشاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ فیملی کے ساتھ عید بہت خوبصورت رہتی ہے۔ بیگم کی جو ڈیمانڈ ہوتی ہے پوری کرنی پڑتی ہے، میرے رول ماڈل اور ہیرو شاہدخان آفریدی ہیں، جیسےدوستوں کے ساتھ ہوں ویسے ہی لالہ کےساتھ ہوں۔ لیجنڈ کے ساتھ کھیلتے ہوئے ایسا محسوس ہوتا ہے خواب پورا ہوا۔

 سابق کپتان شاہد آفریدی کاکہنا تھا کہ خوشیاں ہوتی ہی فیملی کےساتھ ہیں، بیچلر لائف شادی شدہ زندگی سے بہت مختلف ہوتی ہے، میری شروع سے ہر چیز شیئر کرنے کی عادت ہے، شاہین آفریدی میرے بیٹوں اور دوستوں جیسا ہے، کم عمری میں میچورٹی آجانا اچھی بات ہے۔

 سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کی کپتانی پھولوں کا بسترنہیں۔پاکستانی ٹیم کی کپتانی کا اختتام اچھانہیں ہوتا، شاہین شاہ نے کہا لالہ میں کپتانی کے پیچھے نہیں بھاگتا، شاہین شاہ نےاپنی فرنچائزکوجتواکرسب کو حیران کیا، فاسٹ باؤلر کی کپتانی بھی میرے لیے حیران کن تھی۔

 شاہین شاہ آفریدی کاکہنا تھا کہ میں جب کپتان بنا تو لالہ کو فکر تھی میری باؤلنگ خراب نہ ہو، میں نے ایکسٹرا باؤلنگ کی پریکٹس شروع کی، ٹیم مینجمنٹ والے انڈر 16 میں بھی بیٹنگ پر جلدی بھجوا دیتے تھے۔ بیٹنگ کا شوق تھا مگر میری ٹیم نے بھی مجھ پر اعتمادکیا۔

 سابق کرکٹر شاہد آفریدی کاکہنا تھا کہ شوق ہوتا ہے تو ہی بندہ اچھا پرفارم کرتا ہے، وقت کے ساتھ شاہین کی چیزوں کا پتا چل رہا ہے، شاہین کے خاندان کے بڑے بزرگ عرصہ سے جانتےتھے، شاہین کے والدین اپنے والدین کی طرح لگتے ہیں، رشتے کی بات دوسال تک چلتی رہی، شاہین کی اپنی ریپوٹیشن بہت زبردست تھی ، کبھی محسوس نہیں کیاکہ میری بیٹیاں مجھ پر بوجھ ہیں۔