ایک نیوز:اسٹیٹ بینک کےزرمبادلہ کےذخائرمیں4 کروڑ37لاکھ ڈالرکی کمی ہوئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق اسٹیٹ بینک نےزرمبادلہ کےذخائرکی ہفتہ واررپورٹ جاری کردی۔
اسٹیٹ بینک کےجاری کردہ اعداوشمارکےمطابق16 فروری تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مجموعی مالیت 8 ارب 1 کروڑ 28 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ،کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 76 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔
اسٹیٹ بینک کےاعداوشمارکےمطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 8 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 13 ارب 9 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں ۔
ملکی معیشت کودھچکا،زرمبادلہ کےذخائرمیں کمی
Feb 22, 2024 | 21:42 PM