ہنزہ: ایس آئی ایف سی سر نجی شعبے کا اشتراک، 1 میگاواٹ شمسی توانائی پلانٹ نصب

Jan 20, 2024 | 11:06 AM

ایک نیوز: خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت کان کنی، زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں کے ساتھ توانائی پر بھی بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔ ایس آئی ایف سی نے Energy NPAK  نامی سولر کمپنی کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت میں  ہنزہ میں 1-میگاواٹ کا شمسی توانائی کا پلانٹ نصب کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہنزہ سولر پلانٹ خطے میں توانائی کے خسارے کو پورا کرے گا اور وادیوں میں رہنے والوں کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائے گا۔ پبلک پرائیویٹ شراکت داری کا منصوبہ صاف توانائی پیدا کرنے کے ساتھ عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات میں کمی لانے کے لئے فعال کردار ادا کرے گا۔

سطح سمندر سے 2,800 میٹر بلندی پر واقع پلانٹ کے 2,300 سے زیادہ سولر پینلز مقامی گھرانوں اور صنعتوں کے لیے ہر سال 1,600 میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے۔ یہ منصوبہ صاف توانائی پیدا کرے گا جس سے سالانہ 1,100 میٹرک ٹن کاربن کے مساوی نقصانات سے بچا جاسکے گا۔ 

حکومت گلگت بلتستان بھی بجلی کی قلت پر قابو پانے کے لیے مزید قابل تجدید توانائی کے پروگراموں کا اجراء کرے گی۔منصوبے کے دوسرے فیز میں  2 میگاواٹ کا سولر پلانٹ رواں برس شروع کیا جائے گا۔

مزیدخبریں