پنجاب میں کورونا کے نئے کیسز کی بات کی جائے تو پچھلے 24گھنٹوں میں1868نئے مریض سامنے آئے ہیں ۔ جس کے بعد صوبہ بھر میں اب تک رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کی کل تعداد 1لاکھ 93ہزار54تک جا پہنچی ہے۔
پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں رپورٹ ہونے والے کورونا کیس کی فہرست پر نظر ڈالیں تو اس میں لاہور 1159کورونا کیسز کے ساتھ سر فہرست ہے.فیصل آباد میں157افراد کو کورونا نے شکار کیا. راجن پور میں 104افراد موذی مرض میں مبتلا ہوئے۔ گوجرانوالہ میں 61افراد کا بھی کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا۔ سرگودھا میں46 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ۔حافظ آباد میں 28 افرادمیں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ چنیوٹ میں24افراد کوکورونا نے آلیا۔گجرات میں23 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ۔ سیالکوٹ میں21 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران منڈی بہاؤ الدین میں 18افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے.