تفصیلات کے مطابق مہنگائی میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے ،شہری پریشان، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں ساتویں آسمان پر جا پہنچیں گئی۔ کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔
مارکیٹ میں خربوزہ 140 روپے، سٹابری 120 ، انار 450، کیلے 150، مالٹے300، سیب 250، آلو50، پیاز 50، ٹماٹر 60 ، گھوبھی50، مٹر 120 ، ادرک 300، بیگن 60 ، پالک 40 اور ٹینڈے 300 فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔سبزیاں اور پھل پہنچ سے دور ہونے پر شہری بلبلا اٹھے اور حکومت سے مہنگائی پر قابو پانے کی دہائیاں دینے لگے ہیں.