تفصیلات کے مطابق لیڈی ہیلتھ ورکرزکولاہورکی سڑکوں پراحتجاج کرتے آٹھ روزبیت گئے،لیکن انکے مطالبات کی منظوری ہوسکی نہ ہی انہیں کوئی واضح راستہ دکھایاجاسکا۔
مال روڈسےشروع ہونےوالااحتجاج جیل روڈمنتقل ہوااوراسکےبعدلیڈی ہیلتھ ورکرزنے سول سیکرٹریٹ ڈیرہ ڈال لیا۔ انکامطالبہ ہےکہ کنٹریکٹ ملازمین کومستقل،تنخواہوں میں 25فیصداضافہ، سروس سٹریکچرکی منظوری اورسکیل اپ گریڈ کیاجائے۔
احتجاج کےباعث سول سیکرٹریٹ سے منسلک راستوں پر ٹریفک کانظام بری طرح متاثر ہوگیا۔ گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں اورمتبادل راستوں کی وجہ سےمنٹوں کاسفرگھنٹوں میں تبدیل ہوگیا۔شہریوں کاکہناہےکہ مظاہرین اورحکومتی اداروں میں جاری جنگ میں عوام پس کررہ گئی ہے۔
دھرنادینےوالی لیڈی ہیلتھ ورکرزنے دھمکی دےرکھی ہےکہ حالات کچھ بھی ہوجائیں،جتنے بھی دن لگیں،مطالبات کی منظوری تک وہ اپنااحتجاج جاری رکھیں گی۔