ویب ڈیسک :پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے عام معافی کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے ہم کوئی سیاسی انتقام نہیں لیں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ ان کی آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ملک و قوم کو آگے لے کر جائیں گے، ملک کو آگے لے جانے کیلئے سچ، معافی اور درگزر کی طرف جانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا پی ٹی آئی اقتدار میں آکر ملک کو انتقام نہیں سیاسی استحکام و ترقی کی طرف لے کر جائے گی۔علی محمد خان نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی ن لیگ یا پیپلزپارٹی سے حکومتی اتحاد کےحق میں نہیں، اقتدار کی خاطر نظریے کی قربانی نہیں دے سکتے، ہماری سیٹیں 160 سے زائد ہیں، مینڈیٹ ملتا ہے تو حکومت بنا سکتے ہیں، موجودہ صورتحال میں اپوزیشن میں ہی بیٹھ سکتے ہیں، عارضی طور پر اپوزیشن میں بیٹھیں تو کوئی حرج نہیں۔