ایک نیوز:مسلم لیگ ن نے انتخابی نتائج پراعتراض کرنیوالوں کو الیکشن کمیشن جانے کامشورہ دیدیا
مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب اور عطا تارڑ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 8فروری کو ملک بھر میں انتخابات کاانعقاد کیاگیا۔ن لیگ کے لیے گزشتہ کئی سالوں سے ظلم و بربریت تھی، کمپین بھی چلائی گئی کہ الیکشن نہیں ہورہے، ،ن لیگ بھاگ رہی ہے،2013 کے بعد یہ اصلی الیکشن ہونے جا رہا تھا اورن لیگ نے 21 اکتوبر کے بعد بھرپور کمپین چلائی اور پارلیمان بورڈ کے اجلاس بھی ہوئے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دن صبح سے شام تک کسی جماعت نے کوئی سوال نہیں اٹھایا ،جب شام کو رزلٹ آنا شروع ہوئے تو پہلے ہی فارم45 ٹی وی پر چل رہے تھے ،اس وقت فارم مرتب کیے جا رہے تھے ، چار فیصد نتائج کو لے کر شور مچایا جا رہا تھا، ہم نے الیکشن کمیشن کو رابطہ کیا کہ ہمارا رزلٹ روکا جا رہا ہے ،ان کے وکلاجو عدالت میں گئے فارم 45 لے کر نہیں صرف ٹی وی کے سکرین شارٹ لے کر گئے۔
عطاتارڑکاکہناتھاکہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی نے 100 روپے سے ڈیجیٹل ٹیررازم سیل قائم کیا، پی ٹی آئی نے جلدی میں غلط فارم 45 سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کئے، ایک ہی پولنگ اسٹیشنز کے2 فارم 45 کس طرح ہو سکتے ہیں، جہاں سے پی ٹی آئی جیتی ہے وہاں خوشیاں منا رہے ہیں، پنجاب میں آپ ہارے ہیں تو دھاندلی ہو گئی ہے۔اب پی ٹی آئی امریکا کو مدد کے لیے بلا رہی ہے،میں نے میڈیا کو تصدیق شدہ فارم 45 بھیجے، پی ٹی آئی نے الیکشن کو متنازعہ بنا کر جمہوریت کو ڈیل ری کرنے کی کوشش کی،منصوبہ بندی کےتحت میڈیاکوغلط نتائج دئیےگئے۔اصلی فارم 45 پر انگوٹھا اور دستخط نظر آئیں گے،دھاندلی کرتے تو کیا رانا ثنا اللہ اور سعد رفیق ہارتے؟