پی آئی اے نے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کردیا

پی آئی اے نے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کردیا

ایک نیوز نیوز: قومی ایئرلائن پی آئی اے نے اسلام آباد سے چین کیلئے کرایوں میں فوری کمی کا اعلان کردیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق اسلام آباد سے چین کیلئے کرایوں میں 10 فیصد کمی کردی گئی ہے۔ پی آئی اے دفاتر سے ٹکٹ لینے والے طلبا ء کیلئے 22 فیصد رعایت کا اعلان بھی کیا  گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق طالبعلم اب 40 کلو کی بجائے 80 کلو تک سامان ساتھ لے جاسکیں گے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے چین کے شہروں چنگڈو  اور شیان کیلئے ہفتہ وار 2 پروازیں چلا رہی ہے۔