نوکری کے خواہشمندافراد کیلئے خوشخبری، متحدہ عرب امارات کا بڑا فیصلہ

’ جاب ایکسپلوریشن ویزہ ’ کا اعلان کر دیا ہے
کیپشن: ’ جاب ایکسپلوریشن ویزہ ’ کا اعلان کر دیا ہے
سورس: google

ایک نیوز نیوز: متحدہ عرب امارات نے نوجوان ہنرمندوں اور پیشہ ورافراد کو راغب کرنے کے لیے ’ جاب ایکسپلوریشن ویزہ ’ کا اعلان کر دیا ہے تاکہ خوہشمند افراد آسانی سے کسی اسپانسر یا میزبان کی ضرورت کے بغیر ملازمت کے مواقع تلاش کرسکیں۔

تفصیلات کے مطابق جاب ایکسپلوریشن ویزہ ان لوگوں کو دیا جاتا تھا جومنسٹری آف ہیومن ریسورسز اینڈ ایمریٹائزیشن کی درجہ بندی کے مطابق مہارت رکھتے ہوں اوردنیا کی 500 بہترین یونیورسٹیزمیں سے کم از کم گریجویشن یا اس کے برابر کی کوئی ڈگری حاصل کر رکھی ہو۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے رہائشی اجازت نامہ منسوخ ہونے کے بعد ملک میں رہنے کے لیے 6 ماہ تک کی رعایتی مدت دینے کے قانون میں بھی ترمیم کی گئی ہے۔ 

ہیس کی منیجنگ ڈائریکٹر ہیزسارہ ڈکسن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 

ہے کہ نیا ویزہ متعارف ہونے سے ملازمت کے متلاشی افراد کے لیے روزگار کی تلاش کیلئے متحدہ عرب امارات آنا آسان ہوجائے گا۔ 

سارہ ڈکسن کا کہنا ہے کہ ہمیں توقع ہے کہ ہم مزید غیرملکیوں کو یو آئے ای میں کام کی تلاش کیلئے یہاں رہائش پزیر ہوتے دیکھیں گے۔ ملازمت کے متلاشی افراد جو پہلے سے ہی یہاں موجودہیں وہ اس سے زیادہ فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔ یہاں پر مقیم افراد کے ملازمت حاصل کرنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں ۔ اس لیے ایسے افراد کے سی وی سب سے اوپر رکھے جائیں”۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیرملکیوں کو رہائشی اجازت نامے کی منسوخی کے بعد 6 تک رہنے کی اجازت بنیادی طور پرملازمین کو واجبات کے حصول میں مدد کرے گی اوربینکوں جیسے مالیاتی شعبوں کے لیے بھی کم پریشانی کا باعث بنے گی۔