ایک نیوز نیوز: پاکستانی روپے کی بے قدری اور امریکی کرنسی کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔
فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق سیاسی خلفشار، دوست ممالک کا مالی مدد کرنے کے حوالے سے محتاط رویے کے باعث امریکی ڈالر روپے کو مسلسل کمزور کررہا ہے۔
انٹربینک میں امریکی ڈالر مزید 2 روپے 40 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 234 روپے 32 پیسےپر فروخت ہو ا۔
صرف رواں ماہ کے آغاز سے اب تک انٹر بینک میں ڈالر 15 روپے مہنگا ہو کر 234 روپے 32 پیسےپر پہنچ گیا ہے، روپے کی قدر گرنے سے صرف ستمبر کے دوران بیرونی قرضوں میں بیٹھے بٹھائے 1400 ارب سے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/oljypMr1lM pic.twitter.com/oWAG4cAoyx
— SBP (@StateBank_Pak) September 14, 2022