ایک نیوز نیوز: جنوبی کوریا نے عالمی کمپنیوں گوگل اور میٹا پر 7 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دونوں کمپنیوں پر جرمانہ صارفین کی نجی معلومات کو ان کی اجازت کے بغیر استعمال کرنے پر عائد کیا گیا ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جنوبی کوریا کی پرسنل انفارمیشن پروٹیکشن کمیشن نے تحقیق کی ہے۔ جس کے بعد بتایا گیا ہے کہ امریکی ادارے گوگل اور میٹا صارفین کا پرسنل ڈیٹا حاصل کرکے استعمال کر رہے ہیں ۔
کیمپنیوں نے صارفین کی جانب سے استعمال کی گئی ایپلی کیشن کے استعمال اور ویب سائٹس وزٹ کرنے کے ریکارڈ کی بھی نگرانی کی ہے۔
صارفین کی نجی معلومات کو آن لائن اشتہارات کیلئے استعمال کیا گیا ہے۔ صارفین سے گوگل یا میٹا نے ڈیٹا استعمال کرنے سے پہلے کوئی پیشگی اطلاع یا اجازت نہیں لی تھی۔
جنوبی کوریا نے گوگل پر 4 کروڑ97 لاکھ ڈالر اور میٹا پر 3 کروڑ80 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا۔
جنوبی کوریا میں پرنسل انفارمیشن پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر کسی بھی ادارے پر یہ سب سے بڑا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
South Korea has fined Google and Meta more than $71 million collectively for gathering users' personal information without consent for tailored ads, regulators said Wednesday, the country's highest-ever data protection fines. https://t.co/8OYW3w0I5O
— Gulf-Times (@GulfTimes_QATAR) September 14, 2022