عوام کا سمندر نکلنے والا ہے،عمران خان

عوام کا سمندر نکلنے والا ہے،عمران خان

ایک نیوز نیوز: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ایک ہمیں کہہ رہے ہیں کہ سیلاب ہے سیاست نہ کرو اور دوسری طرف میری پارٹی کو کرش کرنے لگے ہیں۔

عمران خان نےاسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا  میں ہر چیز آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر کی، میں اس لیے چپ بیٹھا رہا کیوں کہ معاشی حالات برے تھے، اب عوام کا سمندر نکلنے والا ہے۔

ان کا کہنا تھا اس وقت سیلاب پر سیاست کی جا رہی ہے، ہمیں کہہ رہے ہیں سیلاب ہے کہ سیاست نہ کرو اور دوسری طرف میری پارٹی کو کرش کرنے لگے ہیں، جو لوگ ہمیں سیاسی فنڈنگ کرتے تھے انھیں ہراساں کیا جا رہا ہے۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-09-14/news-1663150054-1748.mp4

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ معیشت سنبھل نہیں رہی، پاکستان سری لنکا کےنقش قدم پر جارہا ہے، جب میں کال دوں گا تو حکومت برداشت نہیں کر سکے گی۔

ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا حکومت سے صرف صاف و شفاف الیکشن پر بات ہوسکتی ہے، معیشت کی بہتری کا حل صرف صاف شفاف انتخابات ہیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-09-14/news-1663150094-9284.mp4

اپنے خلاف دہشتگردی کے مقدمے سے متعلق سوال پر عمران خان کا کہنا تھا یہ مقدمہ دنیا کے سامنے مذاق بن گیا ہے، یہ معلوم ہونے کے بعد بھی کہ یہ مقدمہ ایک مذاق ہے، آج میں نے حاضری دی۔