ایک نیوز نیوز: محکمہ ماحولیات کی جانب سے آج کا ائیر کوالٹی انڈیکس جاری کردیا گیاہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹائون شپ سیکٹر ٹو میں ائیر کوالٹی انڈیکس 110ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ٹائون ہال مل روڈ میں بھی ائیر کوالٹی انڈیکس 110 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ تحفظ ماحولیات کا مزید کہنا ہے کہ محمود بوٹی بذریعہ موبائل وین ائیر کوالٹی انڈیکس 156 ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح علامہ اقبال ٹاؤن، بحریہ اورچرڈ،بندیاں والا میں ائیر کوالٹی انڈیکس 180 تک ریکارڈ کیا گیاہے۔ جوہر ٹاؤن میں 171، گڑھی شاہو میں 175، ڈیفنس میں 188، گلبرگ میں 192 تک ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس مضر صحت ہے۔