پنجاب حکومت کہیں نہیں جارہی،عوام عمران خان کیساتھ ہیں:اسدعمر

 پنجاب حکومت کہیں نہیں جارہی،عوام عمران خان کیساتھ ہیں:اسدعمر
کیپشن: پنجاب حکومت کہیں نہیں جارہی،عوام عمران خان کیساتھ ہیں:اسدعمر

ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ملکی سیاست پر پیسے والوں کا قبضہ ہے، عمران خان کیخلاف باقاعدہ مہم چلائی جارہی ہے۔

جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اس چھوٹے طبقے کے قبضے کو توڑ رہے ہیں، حکمرانوں کو خطرہ ہے کہ عام شہری اٹھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر گزشتہ رات ایف آئی اے نے چھاپہ مارا، ایف آئی اے حکام سینیٹر سیف اللہ نیازی کا لیپ ٹاپ بھی لے گئے، لیکن اصل میں ان سب کا مقصد عمران خان کو نشانہ بنانا ہے، پاکستانی سیاست میں صرف پیسے کا قبضہ ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے پہلے اپنے سرمایہ کاروں کو ارب پتی بنایا پھر توجہ خود پر دی۔

اسد عمر نے بتایا کہ ایف آئی اے کی جانب سے ڈیڑھ سو نوٹسز بھیجے گئے ہیں، حکمرانوں کا مقصد پی ٹی آئی اراکین کو ہراساں کرنا ہے، ویب سائٹس کے ذریعے فنڈز ریزنگ کو غیر قانونی کہا جا رہا ہے، ویب سائٹس کے ذریعے فنڈز ریزنگ غیر قانونی نہیں ان کو سیاسی موت نظر آرہی ہے، عمران خان نے کہا جلد الیکشن پاکستان کے لیے بہتر ہوگا۔

جنرل سیکرٹری تحریک انصاف نے کہ ہے کہ غیرآئینی حکومت کو آرمی چیف کی تقرری کا اختیار نہیں ہونا چاہیے، معاملات آگے بڑھانے کے لیے ایکسٹینشن دے دی جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے عام آدمی کی آواز دبانے کے لیے کینیڈین کمپنی سے معاہدہ کیا ہے، ایف آئی اے کے ذریعے لوگوں کو ہراساں کرنا افسوسناک ہے، پنجاب حکومت کہیں نہیں جارہی کیونکہ عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔