قومی ٹیم فٹنس مسائل، پی سی بی 18 رکنی اسکواڈ آسٹریلیا بھیجے گا

پی سی بی اپنے خرچ پر 3 کھلاڑی آسٹریلیا بھیجے گا
کیپشن: پی سی بی اپنے خرچ پر 3 کھلاڑی آسٹریلیا بھیجے گا
سورس: google

ایک نیوز نیوز: پاکستان کرکٹ بورڈ آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے ٹی ورلڈ کپ کیلئے 15 کی بجائے 18 رکنی ٹیم کا اعلان کرے گی۔ پی سی بی اپنے خرچ پر 3 کھلاڑی آسٹریلیا بھیجے گا جبکہ 15 کھلاڑیوں کا خرچہ آئی سی سی اٹھائے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی ٹیم کا اعلان کھلاڑیوں کی فٹنس کے بعد کرے گی۔ قومی ٹیم کا اعلان جمعرات کو کیا جانے کا امکان ہے۔ 

پی سی بی ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا میں بہت زیادہ فاصلہ ہے اس لیے فٹنس مسائل کو سامنے رکھتےہوئے قومی ٹیم اضافی 3 کھلاڑی بھیج رہی ہے۔ آج بابر اعظم اور محمد رضوان چیف سلیکٹر محمد وسیم کے ساتھ ٹیم کو حتمی شکل دینے کیلئے ملاقات کریں گے۔ 

اگر پاکستان ٹیم کل تک ٹیم کا اعلان نہیں کرتی ہے تو پی سی بی کو آئی سی سی سے مزید مہلت مانگنے کیلئے رابطہ کرنے پڑےگا کیونکہ ورلڈ کپ کیلئے آئی سی سی نے ٹیموں کو 15 ستمبر تک کی مہلت دی ہے۔ قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کو بھی ٹی 20 ورلڈ کپ اسکوڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔ سا کے علاوہ محمد وسیم بھی ورلڈ کپ کیلئے فٹ ہیں۔ 

شاہین آفریدی میڈیکل ایڈوائزری پینل کے ڈاکٹر کے زیر نگرانی ریہیب کر رہے ہیں۔