پاکستان کرکٹ میں کرپشن کا ایک اور کیس

آصف آفریدی تحقیقات مکمل ہونے تک کسی بھی قسم کی کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے ہیں۔
کیپشن: آصف آفریدی تحقیقات مکمل ہونے تک کسی بھی قسم کی کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے ہیں۔
سورس: google

ایک نیوز نیوز: پاکستان کرکٹ بورڈ نے خیبر پختونخوا کے لیفٹ آرم اسپنر آصف آفریدی کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر معطل کردیا گیا ہے۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق آصف آفریدی کو پی سی بی کی جانب سے نوٹس آف چارج جاری کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آصف آفریدی کو کوڈ آف کنڈیکٹ کے آرٹیکل 4 اعشاریہ 7 اعشاریہ 1 کے تحت معطل کرنے کا نوٹس آف چارج جاری کردیا ہے۔ آصف آفریدی تحقیقات مکمل ہونے تک کسی بھی قسم کی کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے ہیں۔

آصف آفریدی پر اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کے 2 الزامات لگائے گئے ہیں۔ چودہ روز کے اندر آصف آفریدی سے جواب طلب کر لیا گیا ہے۔

یہ آرٹیکل پاکستان کرکٹ بورڈ ویجیلنس اینڈ سکیورٹی ڈپارٹمنٹ کو اپروچز کے حوالے سے بروقت آگاہ نہ کرنے کے حوالے سے ہے۔