ایک نیوز نیوز: دوست ممالک سے سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، سعودی عرب سے دوسری پرواز امدادی سیلاب لے کر کراچی پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق سیلاب زدگان کیلئے سعودی عرب سے دوسری امدادی پرواز سامان لے کر کراچی پہنچی ہے، کراچی ایئرپورٹ پر سعودی سفیر ، قونصل جنرل اور این ڈی ایم اے نمائندوں سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
امدادی سامان پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی، کراچی میں سعودی عرب کے قونصل جنرل بندر فہد الدیل نے این ڈی ایم اے کے نمائندوں کے ہمراہ وصول کیا۔
پاکستان نے سعودی عرب کی طرف سے سیلاب زدگان کے لئے امدادی سامان کی فراہمی پر سعودی حکومت سے اظہار تشکر بھی کیا ہے۔