ایک نیوز نیوز: بھارت کے شہر سکندر آباد کے ایک مقامی ہوٹل کے تہہ خانے میں واقع ای اسکوٹر شوروم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ای اسکوٹر شوروم میں لگنے والی آگ بیٹری ماڈیول اور بیٹری سیلز کی خرابی کی وجہ سے لگی ہے ۔
سکندرآباد کے ایک مقامی ہوٹل کے تہہ خانے میں ای اسکوٹر کا شوروم تھا۔ جس میں لگنے والی آگ کے بعد وہاں 24 سے زائد اسکوٹر جل کر راکھ ہو گئی تھی۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ آگ پر کنٹرول پا کر واقعے کی تفصیلی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال ای اسکوٹرز شوروم میں لگنی والی آگ کے واقعات نے بھارتی حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے کیونکہ بھارتی حکومت آلودگی کے خاتمے کیلئے ای اسکوٹرز کو پروموٹ کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ وہ ہلاکتوں سے غمزدہ ہیں اور آگ میں ہلاک ہونے والوں کے لیے معاوضے کا وعدہ بھی کیا ہے۔
بھارت چاہتا ہے کہ ای سکوٹر 2030 تک موٹر سائیکل کی کل فروخت کا 80 فیصد حصہ بن جائے جو اب تقریباً 2 فیصد ہے۔