ایک نیوز: پہلی سہ ماہی میں ایف بی آر محصولات کا شارٹ فال بڑھنے کا خدشہ ،حکومت کی جانب سے منی بجٹ لائے جانے کا امکان کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے اہداف حاصل نہ ہوئے تو منی بجٹ لایا جائے گا،ایف بی آر کو پہلی سہ ماہی میں 200 ارب روپے سے زیادہ کے شارٹ فال کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے ایف بی آر کو ماہ ستمبر میں 1200 ارب روپے سے زیادہ کے ٹیکس جمع کرنے ہیں، ایف بی آر کو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی 2662 ارب روپے کا ٹیکس اکھٹا ہے، جولائی اور اگست میں ایف بی آر محصولات 98 ارب روپے کاشارٹ فال تھا، ایف بی آر رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ٹیکس ہدف حاصل نہیں کرسکا ۔