توہین عدالت کیس،پی ٹی آئی کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

Jan 12, 2024 | 11:42 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: ہائیکورٹ نے سرٹیفکیٹ جاری نہ کیے جانے پر پی ٹی آئی کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلا ت کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے عدالتی حکم کے باوجود پارٹی سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر جاری نہ کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی، جس پر سماعت پشاور ہائی کورٹ  کے جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔

دوران سماعت قاضی انور ایڈووکیٹ اور شاہ فیصل الیاس ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے دلائل پیش کیے۔

بعد ازاں عدالت نے پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے 16 جنوری تک جواب طلب کیا ہے۔

مزیدخبریں