شاہد آفریدی نے کشمیر پریمئیر لیگ روڈ شو کے موقع پر لندن میں میڈیا سے بات کی اور موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر ردعمل کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ہوم ورک کر کے اور مخلص ٹیم کے ساتھ آنا چاہئے تھا۔
A pleasure meeting His Excellency Moazzam Ahmad Khan at the inauguration of Kashmir Premier League, Season 2. My best wishes for the upcoming event ???????? pic.twitter.com/NlKjW28WON
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) March 10, 2022
سابق کپتان نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ عمران بھائی نے کچھ نہیں کیا، بس ان کی ٹیم اپنے کاموں کے بارے میں بتا نہیں پا رہی، اور عمران خان کو وعدے پورے کرنے کیلئے 10 سے 15 سال چاہیے ہوں گے۔
سیاست میں آنے کے سوال پر آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ بالکل نہیں کہوں گا، کہ کبھی سیاست میں نہیں آؤں گا، کیونکہ ایسا نہ ہوا تو یوٹرن نہ لگے۔
شاہد آفریدی نے کشمیر پریمئیر لیگ کے میچز برطانیہ میں ہونے کو اچھا قدم قرار دیا اور کہا کہ اس سے دنیا کو معلوم ہو گا کہ کشمیر کے لوگ پرامن اور محنت کرنے والے ہیں، کے پی ایل میں دو نئی فرنچائزز کی شمولیت اس کی مقبولیت کی دلیل ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر اس کی تصاویر بھی شئیر کیں۔