ایک نیوز :واٹس ایپ پر ایچ ڈی تصاویر بھیجنے کے لیے ہر بار ایچ ڈی ( ہائی ڈیفینیشن ) کا آپشن استعمال کرنا ہوگا ۔
واٹس ایپ انتظامیہ اپنے صارفین کو ایچ ڈی ( ہائی ڈیفینیشن ) کوالٹی میں تصویر شئیر کرنے کے لیے فیچر متعارف کروانے جارہی ہے ۔
واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق صارفین اس نئے فیچر کا استعمال کرتے ہوئے تصویر کا معیار خراب ہوئے بغیر اس کو شئیر کرسکیں گے ۔
صارفین یہ اس فیچر کو تصویر شئیر کرتے وقت سامنے آنے والے آپشن پر کلک کرکے اس کا استعمال کرسکیں گے ۔ ایچ ڈی تصاویر بھیجنے کے لیے ہر بار ایچ ڈی کا آپشن استعمال کرنا ہوگا ۔ تاہم کمپنی حکام کے مطابق ایچ ڈی کوالٹی کے باوجود تصویر میں معمولی سا کمپریشن ہوگا ۔
واٹس ایپ کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیچر فی الحال صرف چند اینڈرائیڈ اور آئی او ایس بِیٹا ورژن استعمال کرنے والوں کے لیے جاری کیا ہے۔واٹس ایپ انتظامیہ کی طرف سے یہ فیچر آئیند چند دنوں میں ہر واٹس ایپ صارف کے لیے متعارف کروا دیا جائیگا ۔ لیکن اس کی حتمی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا ہے ۔