حکومت کا آئی ٹی کے شعبے کو اسمال بزنس کا درجہ دینے کا اعلان

حکومت کا آئی ٹی کے شعبے کو اسمال بزنس کا درجہ دینے کا اعلان
کیپشن: Government's announcement to give small business status to IT sector

 ی این این:وفاقی حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے شعبے کو وسعت دینے کے لیے اسے ’اسمال اینڈ میڈیم سائزڈ انٹرپرائزز‘ (ایس ایم ایز) کا درجہ دینے کا اعلان کردیا۔

 آئی ٹی کے کاروبار کو ایس ایم ایز کا درجہ دینے سے مذکورہ شعبہ جات کے کاروباری حضرات کو ٹیکس کی مد میں فائدہ ہوگا اور انہیں کاوروبار کرنے میں آسانیاں ہوں گی۔ آئی ٹی برآمدات بڑھانے کے لیے 0.25 فیصد کی رعایتی شرح لاگو ہے اور مذکورہ سہولت جون 2026 تک جاری رکھی جائے گی۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آئی ٹی شعبے کو ایس ایم ای کا درجہ دیا جا رہا ہے، جس سے اس شعبے کو رعایتی انکم ٹیکس ریٹس میں فائدہ ملے گا۔