اداکارہ سعیدہ امتیاز کو  کیسے شوہر کی تلاش ہے؟

اداکارہ سعیدہ امتیاز کو  کیسے شوہر کی تلاش ہے؟
کیپشن: How is actress Saeeda Imtiaz looking for a husband?

ایک نیوز :اداکارہ سعیدہ امتیازنے شوہرکی تلاش شروع کردی مگر خوبیوں کے بارے میں بھی بتادیا۔

اداکارہ سعیدہ امتیازکاٹویٹ میں اپنی تصویر شیئرکرتی ہوئے کہنا تھاکہ میری بڑی بہن نے کہا ایسے آدمی سے شادی کرو جو واقعی نرم دل ہو۔ ’میں نے اپنی بہن سے کہا میں اس شخص سے شادی کروں گی جو سگریٹ اور شراب نہیں پیتا ہو۔‘

سعیدہ امتیاز نے ساتھ ہی خواتین کو یہ مشورہ بھی دیا کہ وہ کبھی بھی کم پر راضی نہ ہوں اور سمجھوتا نہ کریں۔

یاد رہے کہ حال ہی میں اداکارہ سعیدہ امتیاز کی موت کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس نے خوب واویلا مچایا تاہم اداکارہ نے ان خبروں کی تردید کر دی تھی۔