سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی 

سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی 
کیپشن: Big drop in gold price per tola

ایک نیوز :بجٹ پیش کرنےکے اگلے روز ہی سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کمی ہو گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2050 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 27 ہزار 250 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10گرام سونے کی قیمت بھی 1758 روپے کم ہو کر 1 لاکھ 94 ہزار 830 روپے ہو گئی ہے۔گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300روپے اضافہ ہوا تھا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر کم ہو کر 1961 ڈالر فی اونس ہے۔