جماعت اسلامی کو کراچی کی میئر شپ خیرات میں نہیں دےسکتے:رہنماپیپلزپارٹی

جماعت اسلامی کو کراچی کی میئر شپ خیرات میں نہیں دےسکتے:رہنماپیپلزپارٹی
کیپشن: جماعت اسلامی کو کراچی کی میئر شپ خیرات میں نہیں دےسکتے:رہنماپیپلزپارٹی

ایک نیوز: وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی کا حافظ نعیم کو جواب کہا کہ حافظ نعیم تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش نہ کریں،جماعت اسلامی نے قیام پاکستان کی مخالفت کی تھی،جماعت اسلامی کو کراچی کی میئر شپ خیرات میں نہیں دے سکتے۔

تفصیلات کے مطابق سعید غنی نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جیالوں نے بغیر کسی  تفریق کے کراچی کے شہریوں کی خدمت کی ہے،خدمت کی بنیاد پر کراچی کے شہریوں نے پیپلز پارٹی کو مینڈیٹ سے نوازا ہے،ضیائی مارشل لاء میں بھی کراچی نے پیپلز پارٹی کو مینڈٹ دیا تھا، مگر میئر جماعت اسلامی کا بن گیا،اس مرتبہ کراچی میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت ہے اور میئر بھی ہمارا ہی ہوگا۔میئر شپ میڈیا پر آکر رونے دھونے سے نہیں ملتی۔

سعید غنی نے کہا کہ حافظ نعیم کی میٹنگ میں لوگ نہیں آئے اس کا قصور وار کون ہے؟کوئی ووٹ نہیں دینا چاہتا اس کی ذمہ داری ہم پر نہیں،یہاں سندھ کی قیادت موجود ہے،ہماری موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم سب ایک ہے،میئر اور ڈپٹی میئر بھٹو کا جیالا ہوگا،حافظ نعیم کی دو خواہشات ہیں،حافظ نعیم کراچی کا میئر نہیں بنیگا،نادرہ جائے نام تبدیل کروائے میئر ساتھ میں لکھ لے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما امیدوار ماڑیپور  ٹاؤن چئیرمین  ھمایوں محمد خان اور وآئس چئیرمین آصف کوثر نے ڈسٹرک کیماڑی ماڑیپور ٹاؤن کیلئے  کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے،پیپلز پارٹی کے ڈپٹی میئر کے لیے امیدوار سلمان عبداللہ مراد کاغذات جمع کرانے الیکشن کمیشن پہنچ گئے،مرتضی وہاب کاغذات نامزدگی جمع کرانے الیکشن کمیشن پہنچ گئے،سعید غنی، نثار کھوڑو، وقار مہدی اور دیگر رہنما ساتھ  تھے۔مرتضی وہاب میئر کراچی کے لیے اپنے کاغذات جمع کرائیں گے،الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا رش ہوگیا۔دفتر کے اندر رش کے باعث شیشے کا دروازہ ٹوٹ گیا،پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی نارے بازی۔

نثار کھوڑو پریس کانفرنس میں کہا کہ کارکنان کی آمد کا شکریہ،ہم یہاں مئیر اور ڈپٹی میئر کے الیکشن کےلئے پہنچے،کاغذات جمع کروائے ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی اکثریتی پارٹی سامنے آئی،کوئی سیٹ پیپلز پارٹی نے خالی نہیں چھوڑی،ہماری جدوجہد اور بلاول کے نعرہ کہ شہر کراچی بھٹو کا ہم نے کرکے دکھایا،سال سے جس کا انتظار تھا وہ لمحہ آگیا ہے،مرتضی وہاب میئر اور سلمان مراد ڈپٹی میئر ہوں گے،ساتھ میں کوررنگ نجمی عالم میئر،ارشاد شر اور کرم اللہ وقاصی نے ڈپٹی میٸر کےلئے جمع کروائے،مرتضی بھائی کررہے ہیں۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ بلاول بھٹو کا شکر گزار ہو جنہوں نے مجھے منتخب کیا،ہماری پارٹی کا ایجنڈا خدمت کا ایجنڈا ہے،کراچی والوں کا شکر گزار ہوں،جو اعتماد دکھایا ہے اس پر پورا اترینگے،الزامات کو ثبوت کے بغیر نہیں لگانے چاہیے،جو امیدوار نہیں آتے ان کی اپنی مرضی ہے،حافظ نعیم اپنی شکست کا اظہار کرتے ہیں۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ بلاول بھٹو کا شکر گذار ہوں جنھوں نے مجھے منتخب کیا،ہماری پارٹی کا ایجنڈا خدمت کا ہے،کراچی والوں کا شکر گذار ہوں جنھوں نے مجھ پر اعتماد کیا،الزامات ثبوت کے بغیر مجھ پر لگائے جارہے ہیں،حافظ نعیم کی میٹنگ میں لوگ نہیں آئے ان کا قصوروار کون ہے،کون ووٹ نہیں دینا چاہتا،تو ذمہ داری ہم پر ڈالی جارہی ہے۔