ایک نیوز:مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کاتنظیمی دوروں کا سلسلہ جاری ہے، مریم نوازشریف کل بروز اتوار شجاع آباد (ملتان) یوتھ کنونشن سے خطاب کریں گی۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز ملتان مسلم لیگ ن کی تنظیمی سرگرمیوں کا آغاز کریں گی،مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کل جون شجاع آباد کے لیے روانہ ہونگی،مریم نواز شجاع آباد ملتان میں مقامی قیادت سے بھی ملاقات کریں گی،شجاع آباد میں مریم نواز کے جلسے کے لیے انتظامات مقامی قیادت کی طرف سے جاری ہیں،اس سے پہلے مریم نواز جنوبی پنجاب سمیت پنجاب کےشہروں اور کشمیر کا دورے کر چکی ہیں۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما پرویز رشید بھی ہمراہ ہوں گے،مریم نواز شجاع آباد میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کریں گی ،تنظیمی کنونشن میں نئے عہدیداران بھی شامل ہوں گے،پارٹی کے مقامی عہدیداروں کا تنظیمی اجلاس بھی منعقد ہوگا،مریم نواز کی صدارت میں موجودہ تنظیمی ڈھانچے کا جائزہ لیا جائے گا،پارٹی کے مقامی عہدیداروں اور کارکنوں کے اجلاس میں تنظیمی امور پر غور ہوگا۔