نئے آئی ایم ایف پروگرام کا فیصلہ اگلی حکومت کرے گی: اسحاق ڈار

نئے آئی ایم ایف پروگرام کا فیصلہ اگلی حکومت کرے گی: اسحاق ڈار

ایک نیوز: اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ نئے آئی ایم ایف پروگرام کا فیصلہ الیکشن کے بعد اگلی حکومت کرے گی۔
رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کا کہنا ہے کہ بجٹ کے بعد آئی ایم ایف پروگرام کا نواں ریویو رواں ماہ مکمل ہوجائے گا لیکن اگلے پروگرام میں جانے سے متعلق فیصلے الیکشن کے بعد اگلی حکومت کو کرنے ہوں گے۔
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ وہ 25 سال سے آئی ایم ایف سے ڈیل کر کر رہے ہیں مگر انھوں نے کبھی اتنی تاخیر نہیں دیکھی۔ انھوں نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ ایسا جیو پولیٹیکل معاملات کی وجہ سے ہو رہا ہے۔جو بجٹ آئی ایم ایف کو وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر دکھایا یہ نمبرز اس سے بہتر ہیں۔
وزیر خزانہ نے یہ کہا کہ ہم نے چار ارب ڈالر فنانسنگ کا بندوبست کر لیا تھا، آئی ایم ایف مزید دو ارب ڈالر کی فنانسنگ کا بندوبست کرنے کا کہہ رہا ہے۔ہم ابھی سے دوست ممالک سے قرض کو ری سٹرکچر کرنے کے لیے بات کرنے کے مرحلے میں ہیں۔ ہم اُن کے مکمل پیسے واپس کریں گے مگر قرض واپسی کا دورانیہ بڑھانے پر مذاکرات کریں گے۔
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ستمبر کے بعد بھی آئی ایم ایف کے بغیر ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس دوبارہ جانے کا فیصلہ الیکشن کے بعد آنے والی حکومت کرے گی۔