ایک نیوز : وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار آج پوسٹ بجٹ پریس کانفرس سے خطاب کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار پریس کانفرنس میں قومی اسمبلی اور سینٹ میں پیش کئے جانے والے وفاقی بجٹ برائے مالی سال 24-2023 کے خدوخال بیان کریں گے اور اس پر تفصیلی روشنی بھی ڈالیں گے۔
گزشتہ روز اسحاق ڈار نے آئندہ مالی سال کا 14 کھرب 460 ارب روپے کا بجٹ قومی اسمبلی و سینیٹ میں پیش کیا تھا۔ بجٹ کا خسارہ 7570 ارب روپے ہے جو جی ڈی پی کا 6.5 فیصد بنتا ہے۔
دوسری جانب اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میں 25 سال سے ڈیل کر رہا ہوں،آئی ایم ایف نے کبھی اتنی تاخیر نہیں کی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف تاخیر جیو پولیٹیکل معاملات کی وجہ سے کر رہا ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہم نے چار ارب ڈالر فائنانسنگ کا بندوبست کر لیا تھا، آئی ایم ایف مزید دو ارب ڈالر کی فائنانسنگ کا بندوبست کرنے کا کہہ رہا ہے۔