سانحہ 9 مئی میں ملوث ایک اور شرپسند کی شناخت ہوگئی

کیپشن: سانحہ 9 مئی میں ملوث ایک اور شرپسند کی شناخت ہوگئی

ایک نیوز:لاہور میں 9مئی کو جناح ہاؤس حملے میں ملوث ایک اور شرپسند کی شناخت عاشق خان کے نام سے ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عاشق خان لاہور کا رہائشی ہے جس نے حملہ کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔ عاشق خان کا کہنا ہے کہ زمان پارک میں پہلے سے طے منصوبے کے تحت کارروائی کی گئی، حملہ کرنے کی ہدایت ہمیں زمان پارک میں پہلے سے ملتی رہی۔

جناح ہاؤس حملے میں ملوث عاشق خان نے مزید کہا کہ پاک فوج کےخلاف ہماری ذہن سازی کی جاتی رہی، ہمارے ذہنوں کو فوج سے نفرت کی طرف موڑا گیا، یہی سوچ ہمیں جناح ہاؤس کی حدود میں لے گئی اور ہم حملہ آور ہو گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی جناح ہاؤس حملے میں ملوث ایک شرپسند کی شناخت ارزم جنید کے نام سے ہوئی جو لاہور کا رہائشی اور پی ٹی آئی کا متحرک کارکن ہے۔