ایک نیوز:سندھ کابجٹ وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ آج پیش کریں گے۔
تفصیلا ت کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ آج صوبے کا بجٹ سندھ اسمبلی میں پیش کریں گے، سندھ کا مالی سال 2023-24 کا مجموعی بجٹ تخمینہ تقریباً 2000 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔
رپورٹس کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 تا 20فیصد اضافہ متوقع ہے جبکہ ترقیاتی بجٹ410 ارب روپے رکھنےکی تجویز ہے۔
کراچی کے جاری میگا پروجیکٹس کیلئے 12 ارب 52 کروڑ روپے سے زائد رقم مختص کی جائے گی جبکہ ضلعی ترقیاتی بجٹ کیلئے 30 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔
اس کے علاوہ بلدیاتی کونسلز کی گرانٹ میں اضافے کی بھی تجویز ہے جبکہ سکول ایجوکیشن ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک کھرب 65 ارب روپے اور کالج ایجوکیشن کا ترقیاتی بجٹ 65 ارب 80 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔