دنیاکاسب سےبڑااورمہنگاترین یاقوت کتنے میں فروخت ہوا؟

دنیاکاسب سےبڑااورمہنگاترین یاقوت کتنے میں فروخت ہوا؟
کیپشن: How much was the world's largest and most expensive ruby ​​sold?

ایک نیوز:دنیاکاسب سےبڑااورمہنگاترین یاقوت کتنے میں فروخت ہوا؟
تفصیلات کےمطابق نیویارک میں ایک نیلامی کے دوران Estrela de Fura نامی یاقوت 3 کروڑ 48 لاکھ ڈالرز میں نیلام ہوا۔
55.22 قیراط کا یاقوت افریقی ملک موزمبیق کی کان سے نکالا گیا تھا۔
خام شکل میں یہ101 قیراط کا تھا اور تراش خراش کے بعد 55.22 قیراط کا ہوگیا۔اس پتھر کی خون جیسی رنگت اسے کاٹنے اور پالش کرنے کے بعد سامنے آئی تھی۔اسے نیلام کرنے والے ادارے کے مطابق اس یاقوت کو ماہرین نے قدرت کا ایک بے مثال خزانہ قرار دیا ہے۔
اس سے قبل 2015 میں ایک 25.59 قیراط کا یاقوت 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز میں فروخت ہوا تھا اور اب اس کا ریکارڈ Estrela de Fura نے توڑا۔
یاقوت کے ساتھ ساتھ اس موقع پر ایک گلابی ہیرا بھی 3 کروڑ 48 لاکھ ڈالرز کی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوا۔
10.57 قیراط کا یہ ہیرا افریقی ملک بوٹسوانا کی کان سے نکالا گیا تھا اور اپنی شفاف رنگت اور بے داغ ہونے کی وجہ سے نایاب تھا۔