ایک نیوز:گوجرانوالہ میں کمپریسرکےگودام میں آتشزدگی کےنتیجےمیں لاکھوں کاسامان جل کرخاکسترہوگیا،آگ سے5افرادجھلس کرزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق گوجرانوالہ کےعلاقہ اروپ موڑ کے قریب کمپریسر گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
عینی شاہدین کےمطابق خوفناک آتشزدگی نےدیکھتےہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، گودام میں کمپریسر سے آئل نکالا جارہا تھا کہ دھماکا ہوگیا،آگ کے شعلوں کی بلندی سے اہل علاقہ گھروں سے باہر نکل آئے ۔
عینی شاہدین کامزیدکہناہےکہ گودام میں رات کے اوقات میں مزدور کام کر رہے تھے،آتشزدگی کے ساتھ کمپریسر کے دھماکے بھی ہورہے ہیں۔
ریسکیوحکام کےمطابق ریسکیو کی 6گاڑیوں نےامدادی کارروائیاں کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا،آتشزدگی کےنتیجے میں 5افرادجھلس کرزخمی ہوگئے،جن کوطبی امدادکیلئے لاہور منتقل کر دیا گیا ہے،جن میں 3افرادکی حالت تشویشناک ہے۔
ریسکیوذرائع کےمطابق زخمیوں میں 45سالہ اکرم،22سالہ ظل شاہ،36سالہ شوکت شامل ہیں۔
ریسکیو زرائع کےمطابق آگ سے جھلس کر زخمی ہونے والوں میں 29سالہ سجاد،22سالہ شاکر بھی شامل ہیں۔