چیٹ جی پی ٹی پروگرام کی معلومات غلط یادرست؟

چیٹ جی پی ٹی پروگرام کی معلومات غلط یادرست؟
کیپشن: Chat GPT program information wrong?

ایک نیوز:سیکنڈوں میں پورابلاگ لکھنےوالےچیٹ جی پی ٹی پروگرام کی معلومات غلط یادرست؟
تفصیلات کےمطابق اسے جیٹ پیک اسسٹنٹ اے آئی کا نام دیا گیا ہے جو اب دنیا بھر میں عام استعمال ہورہا ہے۔ فی الحال جیٹ پیک کو تجرباتی استعمال کیلئےبنایا گیا ہے۔ جیٹ پیک کا مقصد یہ ہے کہ بلاگ لکھنے کے عمل کو گھنٹوں سے کم کرکے منٹوں اور سیکنڈوں تک لایا جاسکے۔ یہ اوپن اے آئی کی تیارکردہ چیٹ جی پی ٹی کے وسیع لینگویج ماڈل کو استعمال کرتی ہے اور اسی بنا پر مختلف مضامین تحریر کرتی ہے۔
اگرچہ یہ چیٹ بوٹ ہی کی طرح متن لکھتی ہے لیکن اب اسے ورڈپریس کے ایڈیٹر میں ایک اضافی ٹول کے طور پر شامل کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ اسے کسٹمائز بھی کیا جاسکتا ہے اور ضرورت کے تحت وہ فٹافٹ بلاگ چھاپ دیتا ہے۔
ماہرین نے جیٹ پیک سے کہا کہ وہ ٹوکیو کی مشہور جگہوں پر ایک مضمون لکھ دے تو اس نے صرف 8 سیکنڈ میں پورا بلاگ لکھ دیا۔ اس میں اہم معلومات کو نکات (بلٹ پوائنٹس) کی صورت میں لکھا گیا ہے۔ تاہم امریکی اور جاپانی کرنسی کے بدل  کو پرانا ظاہر کیا کیونکہ اس کا ڈیٹا ماڈل 2021 کا ہے۔ تاہم نئے ماڈل میں یہ خامی دور ہوجائے گی۔
لیکن یاد رہے کہ تمام ترقی کے باوجود چیٹ جی پی ٹی جیسے پروگرام بھی غلط معلومات دے سکتے ہیں اور لکھ بھی رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جیٹ پیک کی تحریر کو بار بار دیکھنا ضروری ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جیٹ پیک آپ کا بلاگ 12 مختلف زبانوں میں ترجمہ کرسکتا ہے۔
جیٹ پیک پہلی 20 پوسٹ مفت میں لکھ رہا ہے جبکہ ماہانہ فیس صرف 10 ڈالر رکھی گئی ہے۔