ایک نیوز : امریکا نے ان خبروں کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ایران کے ساتھ عبوری جوہری معاہدہ طے پاگیا ہے۔
کئی میڈیا ہاؤسز نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جوہری معاہد طے پاگیا ہے جس کے تحت امریکا عالمی پابندیوں کو نرم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گا جس کے بدلے میں ایران اپنے جوہری منصوبے کو روک دے گا۔
ان خبروں پر ایران نے تردید یا تصدیق سے گریز کرتے ہوئے خاموشی اختیار کر رکھی تھی اور امریکا نے بھی کوئی واضح بیان نہیں دیا تھا جس سے محسوس ہو رہا تھا کہ یہ معاہدہ طے پاگیا ہے۔
تاہم اب امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے مڈل ایسٹ آئی پر شائع ہونے والی اس خبر کو غلط اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ جیسے ہی ایران اور امریکا کسی معاہدے پر پہنچیں گے، میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔