خاتون نے 227گھنٹے تک کھانے بنا کر ریکارڈ بنادیا

خاتون نے 227گھنٹے تک کھانے بنا کر ریکارڈ بنادیا
کیپشن: خاتون نے 227گھنٹے تک کھانے بنا کر ریکارڈ بنادیا

ویب ڈیسک:گھانا کی خاتون شیف نے 227گھنٹے تک کھانے بنا کر تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔شرکا بھی حیران رہ گئے ۔
خاتون شیف کی ٹیم کا کہنا ہے کہ ریکارڈ بک میں نام درج کروانے کے لیے گنیز ورلڈ ریکارڈز کے حکام کواس میراتھن  کے ثبوت بھیجیں جائیں گے جس کے بعد باضابطہ طور پر ان کا نام ریکارڈ بک میں شامل ہوجائے گا۔
 گنیز ورلڈ ریکارڈز کی کتاب میں سب سے طویل وقت تک کھانا بنانے کا ریکارڈ آئرش شہری ایلن فشر کے پاس ہے جنہوں نے 119 گھنٹے 57 منٹ تک کھانا بنایا تھا۔
گھانا سے تعلق رکھنے والی خاتون شیف کا کہنا ہے کہ میں اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہوں کہ میرا یہ ریکارڈ کوئی بھی آسانی سے نہ توڑ سکے۔