ایک نیوز:روپے کے مقابلے میں انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں معمولی کمی ہوئی۔
Interbank closing #ExchangeRate for today https://t.co/Y9DtSgq0jH#SBPExchangeRate pic.twitter.com/jGxi5Enb9T
— SBP (@StateBank_Pak) January 10, 2024
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 9پیسے سستا،281.22روپےسےکم ہو کر 281روپے13پیسے پربند ہوا ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282روپے25پیسے پرمستحکم رہا ۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ 250 پوائنٹس کی کمی سے 63 ہزار 919 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔دن بھر مجموعی طور پر 360 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 154 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 183 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ میں 63 کروڑ 43 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ۔اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی مالیت 17 ارب 92 کروڑ سے زائد کی ہوگئی ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 64,550 جبکہ کم ترین سطح 63,873 پوائنٹس رہی ۔