ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی نشان کی بحالی سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے حکم کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان سے اہم خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے حکم نامے پر غور کے لئے الیکشن کمیشن کا اجلاس آج متوقع ہے، تاہم اجلاس میں قانونی ٹیم مختلف آپشنز پر بریفنگ دے گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن پشاور ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے پر بھی غور کرے گا۔
واضح رہے کہ پشاورہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے، پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو سرٹیفیکٹ جاری کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
پشاورہائی کورٹ نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات اورانتخابی نشان واپسی کیخلاف کیس کی سماعت کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا بحال کردیا۔