ایک نیوز: الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 ،89سے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل مسترد کردی جبکہ سابق وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کوالیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ اپیلیٹ ٹریبونل نے بانی پی ٹی آئی کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔
ایپلٹ ٹربینل نے این اے 122 سے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی اپیل مسترد کر دی۔
ادھر الیکشن ٹریبونل راولپنڈی بنچ نے بانی پی ٹی آئی کی اپیل مسترد کر دی۔الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس عبدالعزیز چوہدری نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر میانوالی کا فیصلہ برقرار رکھا۔
الیکشن ٹریبونل راولپنڈی بنچ نے بانی پی ٹی آئی کی اپیل مسترد کرہوئے انھیں این اے 89 سے الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قراردے دیا۔
یاسمین راشدکی اپیل منظور
دوسری جانب این اے 130 سے ڈاکٹر یاسمین راشد کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت ٹریبونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے کی۔
اپیلیٹ ٹربیونل نے ڈاکٹر یاسمین راشد کےکاغذات مسترد کرنےکا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو این اے 130 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔