ایک نیوز: حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے۔
09 جنوری 2024 کو جانے والے 913 افغان شہریوں میں 224 مرد، 197 خواتین اور 492 بچے اپنے ملک چلے گئے۔
09 جنوری 2024 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 463,712 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔
افغانستان روانگی کے لیے 38 گاڑیوں میں 62 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔